ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاکستان کے ساتھ مواقع کی کھڑکی بند ہو رہی ہے: منوہر پاریکر

پاکستان کے ساتھ مواقع کی کھڑکی بند ہو رہی ہے: منوہر پاریکر

Sun, 05 Jun 2016 11:57:06  SO Admin   S.O. News Service

سنگاپور4جون(آئی این ایس انڈیا)وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی نے پاکستان کے ساتھ خیر سگالی اور بات چیت کے جو دروازے کھولے تھے، اس پڑوسی ملک کی دہشت گردی سے نمٹنے کے تئیں لاپرواہی کے سبب بند کرنا پڑ سکتا ہے۔پاریکر کے مطابق جب پی ایم مودی پاکستان کے وزیر اعظم سے ملنے گئے تھے تب انہوں نے مواقع کی کھڑکی کھول دی تھی،اب لگتا ہے کہ وہ کھڑکی اب آہستہ آہستہ بند ہو رہی ہے۔اس سے پہلے کہ یہ کھڑکی بند ہو جائے ضروری ہے کہ ہندوستان کا اعتماد جیتنے کی کوشش میں پاکستان سنجیدگی دکھائے۔وزیر دفاع کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کو اچھے اور برے کے ترازو میں تولتا ہے،وہ برے دہشت گردوں کے پیچھے پڑے ہیں لیکن اچھوں کو افغانستان اور ہندوستان میں فروغ دینے کا کام کر رہے ہیں،ضروری ہے کہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر نمٹایا جائے۔منوہر پاریکر نے یہ بات سنگاپور میں ہوئے شنگریلاڈائیلاگ کے دوران گزشتہ دسمبر پی ایم مودی کے پاکستانی دورے کے سلسلے میں کہی ہے۔پی ایم مودی کی طرف سے کئے گئے اس ہنگامی سفر پر پاریکر کے تبصرہ کی بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے ٹوئٹ کرکے حمایت کی ہے۔وزیر دفاع کی مانیں تو پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے بیس پر حملے میں پاکستانی شہریوں کا کردار ایک منظور حقیقت ہے۔وہیں این آئی اے نے بھی ان رپورٹوں کومستردکیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کا دہشت گردوں کو مدد پہنچانے میں کوئی کردار نہیں ہے۔


Share: